میں جوان، توانا اور ہینڈسم ہوں؛ جوبائیڈن کا ٹرمپ کو جواب

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے ہلکے پھلکے انداز میں خود پر عمر رسیدہ ہونے کے طنز کا جواب دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق انتخابی مہم کے لیے بنائی گئی اشتہاری ویڈیو میں 81 سالہ جوبائیڈن نے شگفتہ انداز میں انتہائی پُرسکون اور اعتماد کے ساتھ اپنی عمر سے متعلق یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ دیکھیں میں اب تک جوان، توانا اور ہینڈسم ہوں۔تاہم انھوں نے خود ہی پہنستے ہوئے کہا کہ میں یہ سب کیوں کر رہا ہوں، میں کوئی جوان نہیں اور یہ ایسی کوئی راز کی بات بھی نہیں۔صدر جوبائیڈن نے اپنی عمر پر کیے گئے طنز کا جواب دیتے ہوئے کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کسی بھی دوسرے شخص سے زیادہ بہتر سمجھتا ہوں کہ امریکیوں کی بہبود کے لیے کیسے کام کیا جائے اور کار مملکت کیسی چلائی جائے۔امریکی صدر نے اپنے موجودہ دور حکومت سے متعلق بتایا کہ کورونا وبا کے بحران کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ملکی معیشت مضبوط کی، دواؤں کی قیمتیں کم کیں بالخصوص بزرگوں کے لیے 35 ڈالر ماہانہ پر انسولین کی قیمت مقرر کی۔صدر جوبائیڈن نے اپنے حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بنیادی ڈھانچے کا قانون پاس کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ یہ کام میں نے کرلیا اور اب ہم امریکا کی تعمیر نو کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین سے انتخاب کی آزادی چھین لی تھی۔ ٹرمپ کا خیال تھا کہ صدر دفتر کا کام صرف ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال رکھنا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ صدر کا کام امریکی عوام کے لیے لڑنا ہے اور میں یہی کر رہا ہوں۔صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ میں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا قانون منظور کیا کیونکہ ہمارا مستقبل اسی پر انحصار کرتا ہے۔ادھر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہن کے دوران صدر جوبائیڈن کو بوڑھا، کمزور اور عہدے کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن ’’ٹرمینل ڈیرینجمنٹ سنڈروم” کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں