کرپشن جرائم پر چین کے دو سابق وزرائے دفاع کو سزائے موت

کرپشن جرائم پر چین کے دو سابق وزرائے دفاع کو سزائے موت

چین کی فوجی عدالت نے کرپشن کے الزامات میں دو سابق وزرائے دفاع کو معطل سزائے موت سنا دی ہے۔ یہ اقدام صدر شی جن پنگ کی بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیر دفاع وی فینگھے اور لی شانگ فو کو فوجی عدالت نے کرپشن میں ملوث قرار دیتے ہوئے سزائیں سنائیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کو دی گئی سزائے موت دو سال کے لیے معطل رہے گی، جس کے بعد اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں سے سیاسی حقوق بھی ہمیشہ کے لیے واپس لے لیے گئے ہیں جبکہ ان کی ذاتی جائیداد بھی ضبط کر لی گئی ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق وی فینگھے کو رشوت لینے جبکہ لی شانگفو کو رشوت لینے اور دینے دونوں جرائم میں قصوروار قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں