غزہ میں 50 ہزار بچے شہید یا زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

غزہ میں 50 ہزار بچے شہید یا زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور “بچوں پر جنگ” کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔ایجنسی کے مطابق غزہ پٹی میں معائنہ کیے جانے والے زیادہ تر بچے کمزور، لاغر اور موت کے خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ انہیں فوری طبی امداد اور علاج نہیں مل رہا۔یونیسف (UNICEF) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 50 ہزار سے زائد بچے یا تو جاں بحق ہوچکے ہیں یا زخمی ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو مزید بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں