برطانیہ میں 1937 کا افسانوی ناول ہابِٹ حیرت انگیز قیمت میں نیلام

برطانیہ میں 1937 کا افسانوی ناول ہابِٹ حیرت انگیز قیمت میں نیلام

برطانیہ میں ناول نگار جے آر آر ٹولکن کا 1937 میں شائع ہونے والا افسانوی ناول The Hobbit اپنی پہلی ایڈیشن کی نایاب کاپیوں کے باعث حیرت انگیز قیمتوں پر نیلام ہوتا رہا ہے۔تاہم حال ہی میں یہ 43,000 برطانوی پاؤنڈز میں نیلام ہوا ہے یعنی 16 کروڑ 29 لاکھ پاکستانی روپے میں۔یہ ناول فرسٹ ایڈیشن کی ایک کاپی ہے جو برسٹل میں ایک گھر کی صفائی کے دوران ایک خانے سے ملی ہے۔آکشنیئم باتھ کے ذریعے آن لائن نیلامی میں یہ کتاب انتہائی محفوظ حالت میں بیچی گئی جو ابتدائی اندازے (10,000–12,000 برطاوی پاؤنڈز) سے چار گنا زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں