جنوبی افریقہ میں ماریمبا پلیئرز نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

جنوبی افریقہ میں ماریمبا پلیئرز نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

جنوبی افریقہ میں ماریمبا (Marimba) پلیئرز سب سے زیادہ تعداد میں جمع ہوکر ماریمبا بجانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1,276 ماریمبا پلیئرز ایک ساتھ جمع ہوئے اور کیپ ٹاؤن کے گرینڈ ویسٹ ارینا میں دنیا کی سب سے بڑی ماریمبا اینسیمبل کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ اس میں جنوبی افریقہ کے علاوہ زمبابوے سے بھی شرکا شامل تھے۔
اس سے پہلے کا ریکارڈ گواٹیمالا کے 505 شرکاء کا تھا۔ حالیہ ریکارڈ میں شرکاء نے گانے واکا واکا اور جیروسیلیما کا دس منٹ پر محیط انسٹرومینٹل پیش کیا اور اس کی جانچ ایک گنیز آفیشل نے لندن سے آ کر کی۔
اس پروگرام کا مقصد صرف موسیقی یا ریکارڈ توڑنا نہیں تھا بلکہ مختلف معاشرتی پسِ منظروں سے تعلق رکھنے والے طلبا اور اسکولز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔
تقریب میں 70 سے زائد اداروں کے طلباء نے حصہ لیا، عمر کے لحاظ سے 8 سال سے 62 سال کے افراد شامل تھے اور دونوں ممالک کو نمائندگی حاصل تھی۔ مزید برآں گرینڈ ویسٹ کیسینو نے اس پروگرام کے تمام اخراجات برداشت کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں