فلسطینی ریاست کے بغیر ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس

فلسطینی ریاست کے بغیر ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس

حماس نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اس وقت تک ہتھیار نہیں ڈالے گی جب تک ایک خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہ ہو جائے، جس کا دارالحکومت یروشلم (القدس) ہو۔ یہ بیان اسرائیل کی جنگ بندی کیلئے ہتھیار ڈالنے کی شرط پر ایک تازہ اور سخت ردعمل ہے۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر اور مصر نے فرانس اور سعودی عرب کے اس مجوزہ منصوبے کی حمایت کی ہے جس کے مطابق حماس کو ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے ہوں گے اور دو ریاستی حل کی حمایت کرنا ہو گی۔حماس نے بیان میں کہا: “جب تک ایک آزاد، مکمل خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہ ہو جائے، ہم ‘مسلح مزاحمت’ کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔”7 اکتوبر 2023 کو حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس میں 1,200 افراد مارے گئے اور 251 کو یرغمال بنایا گیا۔ اس کے بعد اسرائیل کی شدید فوجی کارروائی سے غزہ میں 60,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں اور بیشتر علاقہ تباہ ہو چکا ہے۔اسرائیل کی حکومت کا موقف ہے کہ حماس کا غیر مسلح ہونا جنگ بندی اور مستقل امن معاہدے کی لازمی شرط ہے، جب کہ حماس اس سے انکار کرتی رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں