یواے ای میں پاکستانی نوجوان نے وزن کم کرنے کا مقابلہ جیت لیا

پاکستانی نوجوان انور علی نے متحدہ عرب امارات میں وزن کم کرنے کا مقابلہ جیت لیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری انور علی نے متحدہ عرب امارات میں وزن کم کرنے کے مقابلہ میں نو ہزار ریال کا انعام جیت کر سب کو حیران کردیا ہے۔یواے ای میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 18 ہزار افراد نے حصہ لیا جبکہ دوسری پوزیشن بھارتی شہری کے حصے میں آئی۔انور علی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقابلہ جیتنے کے بعد زیادہ پراعتماد، صحت مند اور خود کو زیادہ چُست محسوس کررہا ہوں، اس نے میرے اندر مقابلے کی فضا کو مزید فروغ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں