سابق زمبابوین کپتان ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے سے مستعفیٰ

سابق زمبابوین کرکٹر و کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث انہوں نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔کرکٹر کو سال 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ہیملٹن مساکڈزا کا استعدیٰ ڈیو ہوٹن کے بطور ہیڈکوچ عہدہ چھوڑنے کے 3 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ہماری کرکٹ کی کامیابیوں اور ناکامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ واحد ملک ہیں جو یوگنڈا کے ہاتھوں شکست کھا کر ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا۔مساکڈزا نے مزید کہا کہ یہ میرے کیرئیر کا واقعی مشکل ترین لمحات میں سے ایک تھا اور میں بطور ڈائریکٹر کرکٹ بدترین شکست کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں