ٹیکس گوشوارے چھپانے کا جرم؛ ریال میڈرڈ کے کوچ کو 4 سال کیلئے جیل بھیجے کا مطالبہ

ٹیکس چھپانے کے جرم میں اسپیشن فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی کو 4 سال اور 9 ماہ قید کیلئے استغاثہ نے جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔میڈرڈ کے سرکاری وکیل نے الزام عائد کیا ہے کہ 64 سالہ کوچ نے 2014 اور 2015 میں امیج رائٹس سے ہونے والی غیر اعلانیہ کمائی میں اسپین کے خزانے کو 10 لاکھ یورو سے زیادہ کا نقصان پہنچایا جبکہ انہوں نے ٹیکس جمع کروانے کا اعلان کیا تھا۔ٹیکس آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریال میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی نے ٹیکس گوشواروں میں محض کلب سے حاصل ہونے والی کمائی کا ذکر کیا ہے۔استغاثہ کا الزام ہے کہ سال 2014 میں اپنے تصویر حقوق کی فروخت سے انہیں 1.24 ملین یورو (یعنی 1.3 ملین ڈالر) جبکہ 2015 میں 2.96 ملین یورو کمائے۔دوسری جانب ہسپانوی عدالت نے جولائی میں اینسیلوٹی پر مقدمہ چلائے جانے کا عندیہ دیا تھا تاہم کوئی تاریخ طے نہیں کی تھی۔کوچ کارلو اینسیلوٹی کا کہنا ہے کہ یہ پرانی بات ہے تاہم مجھے امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا، میں پرسکون ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں