ٹرمپ کی برکس کو کھلی دھمکی، امریکا مخالف پالیسی پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لگے گا

ٹرمپ کی برکس کو کھلی دھمکی، امریکا مخالف پالیسی پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لگے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس تنظیم کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ملک برکس کی امریکا مخالف پالیسی کا حصہ بنے گا، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برکس نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے، اگرچہ تنظیم نے براہ راست دونوں ممالک کا نام نہیں لیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “کسی کو بھی اس پالیسی سے استثنا نہیں ملے گا، اور آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط بھیج دیے گئے ہیں۔”
یاد رہے کہ برکس تنظیم نے گزشتہ روز ایک بیان میں خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر بیرونی حملوں کی مذمت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں