اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ایران کی مدد کی، اسحاق ڈار

ائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے مار گرائے اور اسے سبق سکھا دیا، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، داتا دربار کی تزئین و آرائش پر کام شروع ہو چکا ہے، گنبد بلند کردیا گیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے جس کی اجازت مریم نواز نے دیدی ہے، امید ہے اگلے غسل سے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل ہوجائے گا، اکتیس مئی 1999 کو نوازشریف نے پہلے افتتاح کیا تھا اب وہ دربار مکمل ہونے جا رہا ہے، شہبازشریف دن رات کوشش کررہے ہیں بے پناہ کامیابی ملی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے گرائے، چھتیس گھنٹے میں اسی ڈرون بھیجے تو پاکستان نے انہیں سبق سکھایا، پاکستان کو بہت عزت و احترام اور کامیابی ملی۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ میں کبھی کبھی مقام آتا ہے 2 سال کےلیے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہو چکے ہیں، ایران پر مشکلات آئیں تو اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف اس کی سفارتی طور پر مدد کی، ایران نے تسلیم کرلیا سچا دوست پاکستان ہے، پارلیمنٹ میں بھی تشکر پاکستان کے نعرے لگائے، شہدا کے جنازوں میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کے نتیجے میں آرمی چیف کے جنازے میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگتے رہے، جنگ لڑنے کی خواہش و ایجنڈا نہیں، امن اور خطے کی سلامتی چاہتے ہیں، اقتصادی ایجنڈہ ہے جس پر دن رات محنت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزربائیجان سے دو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا، اب مہنگائی میں کمی آئی، 22 سے 11 فیصد سود رہ گیا ہے، ترقی ہوگی، عوام کی فی کس آمدنی بڑے گی۔