اسرائیلی فوج کیخلاف نعرے لگانے پر برطانوی گلوکاروں کے امریکی ویزے منسوخ

اسرائیلی فوج کیخلاف نعرے لگانے پر برطانوی گلوکاروں کے امریکی ویزے منسوخ

برطانیہ میں ایک موسیقی کے فیسٹیول کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگانے اور فلسطین کی حمایت کرنے پر امریکی حکومت نے مشہور برطانوی میوزک بینڈ Bob Vylan کے اراکین کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، ہفتے کو ہونے والے گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں بینڈ کے گلوکار نے اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطین کی آزادی کی حمایت کی۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ: “گلاسٹنبری میں نفرت انگیز تقاریر اور نعرے بازی کے بعد Bob Vylan کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ جو غیرملکی نفرت اور تشدد کو فروغ دیتے ہیں، انہیں امریکا میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔”
برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی نے بھی تسلیم کیا کہ بینڈ کی پرفارمنس کے دوران لائیو نشریات روک دینی چاہیے تھیں۔ نشریات میں واضح طور پر گلوکار کو یہ نعرے لگاتے ہوئے سنا گیا: “مرگ بر آئی ڈی ایف ” دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو کر رہے گا”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں