غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ، 24 گھنٹوں میں مزید 86 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا ، صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 زخمی ہوگئے۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے نتیجے میں7 اکتوبر سے اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 156 زخمی ہوچکے ہیں۔صیہونی بمباری کے ساتھ ساتھ بھوک اور افلاس نے فلسطینیوں کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردی ہیں ، غزہ میں انسانوں کا مسلط کردہ قحط منڈلا رہا ہے، ہر طرف بھوک ہے، چند ماہ کے بچے پانی کی کمی اور بھوک سے مر رہے ہیں اور اب تک بھوک سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے ۔دوسری جانب رمضان سے قبل جنگ بندی کے لیے مصر میں مذاکراتی دور جاری ہیں تاہم اب تک مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوا ہے۔حماس کی جانب سے غزہ میں مکمل جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں