عزیکہ ڈینیل کا سرخ بولڈ لباس میں فوٹوشوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عزیکہ ڈینیل کے سرخ بولڈ لباس میں فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل “میں” سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عزیکہ ڈینیل نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہیں دلکش انداز میں دیکھ کر مداح اپنا دل ہار بیٹھے مذکورہ فوٹو شوٹ میں اداکارہ عزیکہ ڈینیل سرخ رنگ کے بولڈ لباس میں دھوم مچاتی دکھائی دیں جبکہ ہاتھوں میں گلدستہ تھامے مختلف پوز دیتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں تصاویر سامنے آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا جبکہ اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments