ایران کے شہر شیراز میں اسرائیلی حملہ الیکٹرانکس فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا
ایران کے شہر شیراز میں ایک زوردار دھماکے کے بعد کالے دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسنا (ISNA) کے مطابق یہ دھواں ایک الیکٹرانکس فیکٹری پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اٹھا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ایسنا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ: ’’اسرائیلی نفسیاتی جنگ کے تسلسل میں شیراز کی الیکٹرانکس انڈسٹری پر ایک پروجیکٹائل آ گرا، جس سے گھنا دھواں اٹھا، مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی آواز سے روزمرہ زندگی میں خلل نہیں پڑا، اور سیکیورٹی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘‘
Load/Hide Comments

