حرا مانی کی ہمیش ریشمیا کی طرح ’ناک سے‘ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستانی اداکارہ حرا مانی اکثر مواقعوں پر اپنا شوق پورا کرنے کیلیے گلوکاری کرتی نظر آتی ہیں۔حرا مانی کی سوشل میڈیا پر گلوکار جنید خان کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں گلوکار نے اسٹیج پر بلاکر مائیک تھمایا اور لیجنڈری گلوکارہ نازیہ حسن کے گانے کی فرمائش کی۔حرا مانی نے مائیک پکڑنے کے بعد جنید خان سے اپیل کی کہ ’پلیز میرا مذاق نہ اڑانا‘۔ اس کے بعد انہوں نے گانا شروع کرنے سے پہلے خود اعتراف کیا کہ میں ہمیش ریشمیا کی طرح بہت ناک سے گا رہی ہوں۔اس کے بعد حرا مانی نے گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا ’میرے محبوب سُن‘ گایا۔ جس پر صارفین نے ایک بار پھر اُن کا مذاق بنایا اور گلوکاری چھوڑ کر اداکاری پر دھیان دینے کا مشورہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں