ٹرمپ امن کی بات بھی کرتے ہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں ، ایران

ٹرمپ امن کی بات بھی کرتے ہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں ، ایران

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوہرا معیار اپنانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن کی بات بھی کرتے ہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں، جس سے امریکہ کی پالیسی پر سنجیدہ سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔پزشکیان نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری رکھے گا، لیکن کسی قسم کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا: “ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے اصولی مؤقف کو غنڈہ گردی نہ ماننے کی سزا دے رہا ہے، اور اسی وجہ سے ایران کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں