ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ‘لو گرو’ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

کراچی: لالی ووڈ کی فلم ‘بن روئے’ سے شہرت پانے والی ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی نے اپنی نئی فلم ‘لو گرو’ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو گرو‘ میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے ہمراہ سوہائے علی ابڑو بھی جلوہ گر ہوں گی۔فلم ’لو گرو‘ کی شوٹنگ کا پہلا شیڈول کراچی میں رکھا گیا، اس شیڈول میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے اپنے سین کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔معروف اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر واسع چوہدری نے فلم ’لو گرو‘ کی کہانی لکھی ہے جبکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔فلم ’لو گرو‘ کی کہانی تو تاحال سامنے نہیں آئی لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ ایک رومانوی فلم ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہمایوں سعید ’لندن نہیں جاؤں گا ‘جبکہ ماہرہ خان دو فلموں ’قائد اعظم زندہ باد‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں