اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔انتونیو گوٹریس نے کہا کہ “امید ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کا باعث بنے گی۔”عالمی ردعمل کے تسلسل میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، جس میں اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔اسی دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے بھی وزیر خارجہ پاکستان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی امید کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں