بھارت نے 24 ہوئی اڈے بند کردیے

بھارت نے 24 ہوئی اڈے بند کردیے

پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے 2 درجن ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ایک بیان میں بھارت کی وزارت ہوابازی نے 24 ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی تصدیق کی۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی اہم مقامی ایئر لائنز نے مسافروں کو دی گئی ہدایات میں کہا ہے کہ ان کی پروازیں ہفتے تک معطل رہیں گی، جن میں پاکستان کی سرحد سے متصل شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور مقبوضہ کشمیر کا سری نگر ایئرپورٹ بھی شامل ہیں۔بھارت کی سب سے بڑی مقامی ایئر لائن انڈگو نے بدھ کو 165 پروازیں منسوخ کر دیں، جبکہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی اتنی ہی پروازیں منسوخ کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں