پہلگام واقعے پر پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہہ دیا ہے، امریکا سمجھتا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے، پہلگام واقعے پر امریکا پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات چیت کی۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو ٹیلیفونک کالز میں امریکی وزیر خارجہ نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ٹیمی بروس نے بتایا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لیے امریکی حمایت کا اظہار کیا اور روابط بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔
Load/Hide Comments