ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا بھارت کا دورہ

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا بھارت کا دورہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقاتیں کیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جے شنکر نے واضح کیا کہ بھارت کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کو جوابی ردعمل دے گا۔ان کا کہنا تھا، “ہمارا ردعمل نپا تلا اور مخصوص تھا، ہم کشیدگی نہیں چاہتے، لیکن اگر بھارت پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔”اسی روز سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر بھی نئی دہلی پہنچے اور جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں