اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا

اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا

اسرائیل نے محصور غزہ پر حملے تیز کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہزاروں ریزرو صیہونی فوجیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے، جس کی آج کابینہ سے توثیق متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی غذائی قلت کے باعث ایک اور بچی دم توڑ گئی ہے، جس سے فاقہ کشی سے اموات کی تعداد 57 ہو گئی ہے، جب کہ 9 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ایسا امدادی نظام بنایا جائے جس میں حماس کو رسائی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں