شادی کی خبروں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے اپنی اور اُن کے بوائے فرینڈ میتھیاس بوے کی شادی سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے مختلف رپورٹس میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تاپسی پنو اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے رواں سال مارچ کے آخر میں شادی کریں گے، اس جوڑی کی شادی کی تقریبات ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں منعقد ہوں گی جس میں صرف فیملی کے افراد اور چند قریبی رشتہ دار شامل ہوں گے۔اس خبر سے متعلق تاپسی پانو سے گفتگو کرنے کے لیے جب بھارتی میڈیا نے اداکارہ سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے شادی کی خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
Load/Hide Comments