عامر خان کا فلم ‘ستارے زمین پر’ کی ریلیز سے متعلق اہم اعلان

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ کے سیکوئل ‘ستارے زمین پر’ کی ریلیز کے بارے میں بتادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ایک حالیہ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر’ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔عامر خان نے کہا کہ فلم ‘ستارے زمین پر’ میرے دل کے بہت قریب اور مجھے پسند ہے، ہم اس فلم کو رواں سال کے آخر تک کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں چند ماہ میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اتی سُندر’ میں کیمیو کررہا ہوں، اس کے علاوہ کچھ دوسری چیزوں پر بھی کام کررہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں