پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارگرایا

بھمبر:پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی تاہم پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر کی ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے سے مار گرایا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنایا، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔
Load/Hide Comments