پاکستان میں نئی حکومت کی تیاری، ارکان قومی اسمبلی کے حلف کیلئے اجلاس طلب

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکٹریٹ نے نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا۔قومی اسمبلی کے سیکریٹری طاہر حسین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد آئین کے آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت اجلاس بلانے کی منظوری دی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا 29 فروری کی صبح 10 بجے پارلیمںٹ ہاؤس میں ہوگا۔واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے صدر مملکت کو دو بار قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری ارسال کی تھی جسے عارف علوی نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں