سعودی وزیر دفاع کا اہم دورہ ایران

سعودی وزیر دفاع کا اہم دورہ ایران

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے، جہاں ان کا استقبال ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے کیا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اہم پیغام پہنچایا۔ تاہم، اس پیغام کی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئیں۔ملاقات کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں اور ایران ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے کو تیار ہے۔سعودی وزیر دفاع کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان روم میں نئے جوہری مذاکرات کا دوسرا دور متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں