انڈیا کی پروپیگنڈا فلم ’آرٹیکل 370‘ پر عرب ممالک میں پابندی لگ گئی
ممبئی: بھارتی اداکارہ یامی گوتم کی نئی پروپیگنڈا فلم ’آرٹیکل 370‘ پر عرب ممالک میں پابندی لگادی گئی۔ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ‘فائٹر‘ کے بعد یہ دوسری فلم ہے جسے رواں برس عرب ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔’آرٹیکل 370‘ ایک سیاسی تھرلر ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے حوالے سے واقعات کو فلمایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور بحرین نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار بھارتی اداکارہ یامی گوئم کررہی ہیں اور اسے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ادیتیہ سوہاس ہدایت کاری دے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments