مجھ سے طلاق کیوں لی، عامر خان کے سوال پر سابق بیوی نے 20 نکات لکھوا دیئے

نئی دہلی:بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سابق بیوی نے طلاق لینے کی وجہ پوچھنے پر 20 نکات لکھوا دیئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2005ء میں شادی اور 2021ء میں علیحدہ ہونے والے جوڑے نے دوروز قبل ایک تقریب میں شرکت کی اور اپنے ماضی میں گزرنے والے کئی لمحات کو یاد کرکے اس پر گفتگو کی۔عامر خان نے کہا کہ دوران گفتگو کرن راؤ سے جب اپنی طلاق کے بارے میں سوال کیا تو اس نے مجھ سے مسکراتے ہوئے کہا کہ لکھو، اس کے بعد باقاعدہ مجھے پوائنٹس لکھوائے گئے، جن کی تعداد 20 تھی۔کرن نے لکھوایا کہ آپ بہت باتونی اور اپنے ہی پوائنٹ پر غصہ کرتے تھے،اس کے علاوہ مزید ترتیب سے ازدواجی زندگی اور رویے کے متعلق 19نکات لکھوائے گئے جسے لکھ کر بالی ووڈ اداکار مسکراتے رہے ، اسی ملاقات میں انہوں نے سابق بیوی سے اپنے لئے بطور شوہر بہتری کی تجویز بھی طلب کی۔عامر خان کی اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ، کچھ صارفین اسے منفی اور کچھ اسے میچورٹی اور کھلے ذہین کی گفتگو سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں