ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لیکر جانا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا سفر ختم نہیں ہوا بلکہ ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لے کر جانا ہے۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی دن پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، 23 مارچ مسلمانوں کی تاریخ میں اہم سنگ میل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایسی ریاست کا تصور پیش کیا گیا جہاں مسلمان وقار وار آزادی سے رہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا۔
Load/Hide Comments