ہیوسٹن میں امریکہ کے سب سے بڑے سالانہ افطار ڈنر کا انعقاد

ہیوسٹن (نمائندہ خصوصی)ھیوسٹن میں امریکہ کے سب سے بڑے سالانہ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔بایو سٹی ایونٹ سینٹر میں مئیر ھیوسٹن اور سسٹر سٹیز ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ھیوسٹن افطار ڈنر میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔افطار ڈنر کے مہمان خصوصی مئیر ھیوسٹن جان وٹ مائیر تھے۔ھیوسٹن افطار ڈنر کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے بین الامذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے افطار ڈنر کی افادیت پر روشنی ڈالی۔افطار ڈنر میں رکن کانگریس ایل گرین , امریکی بزنس مین جاوید انور اور بزنس ٹائیکون تنویر احمد سمیت لاتعداد سفارت کاروں ، اعلیٰ سرکاری حکام اور عمائد ین کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ھیوسٹن میں امریکہ کے سب سے بڑے افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔افطار ڈنر کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر گورنر ٹیکساس گریک ایبٹ کا ویڈیو پیغام بھی بڑی اسکرین پر دکھایاگیا جس میں گورنر نے امریکی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی۔بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں سٹی آف ھیوسٹن اور سسٹر سٹیز ایسوسی ایشنز سمیت لاتعداد مسلمان تنظیموں بشمول اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ھیوسٹن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ھیوسٹن افطار ڈنر میں رکن کانگریس ایل گرین , امریکی بزنس مین جاوید انور اور بزنس ٹائیکون تنویر احمد سمیت لاتعداد سفارت کاروں ، اعلیٰ سرکاری حکام اور عمائد ین کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مئیر ھیوسٹن جان وٹ مائیر اور رکن کانگریس ایل گرین نے افطار ڈنر کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ اور ان کی ٹیم کو افطار ڈنر کے منظم انعقاد پر تعریفی اسناد سے نوازا۔اسرائیل فلسطین تنازعے پر مظلوم فلسطینیوں کیلے علیحدہ ریاست کے قیام کیلے جرتمندانہ مطالبہ کرنے والے امریکہ کے واحد رکن ایل گرین کی اسٹیج پر آمد کے ساتھ ہی پورا ہال ایل گرین ایل گرین کے خیر مقدمی نعروں سے گونجتا رہا۔افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر جان وٹ مائیر کا کہنا تھا کہ غزا کی صورتحال دونوں فریقین کیلے ایک ٹریجڈی ہے لیکن میرا موقف ہے کہ نفرت انگیزی کی دنیا میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔اس موقع پر بول سے گفتگو کرتے ہوئے رکن ایل گرین کا کہنا تھا وہ مسلمان ممالک پر امریکہ کیلے سفری پابندی سے لاعلم ہیں لیکن مذہب کی بنیاد پر اگر سفری پابندی عائد کی جاتی ہے تو میں اس کی حمایت نہیں کرونگا۔افطار ڈنر کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ کا اس موقع پر بول سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افطار ڈنر کا شاندار انعقاد اس بات کی واضح مثال ہے کہ امریکی مسلمان کمیونٹی امریکہ میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و رواداری کیلے کوشاں ہے۔افطار ڈنر سے اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ھیوسٹن کے صدر عمران غازی اور عرب کمیونٹی کے معروف رہنما احمد یاسین نے بھی خطاب کیا۔