ہیوسٹن افطار 2025 – امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں 26ویں سالانہ افطار اب دو دہائیوں پرانی روایت ہے۔ جس میںمسلم اور غیر مسلم رضاکاروں کے ساتھ بہت سی مسلم تنظیمیں ہیوسٹن کے میئر جان وائٹمائر کے ساتھ افطار کے کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس سال، یہ تقریب 09 مارچ 2025 کو بایو سٹی ایونٹ سینٹر میں منائی گئی اور اس تہوار کو منانے کے لیے سول سوسائٹی کے 2300 سے زائد اراکین، کانگریس کے اراکین، منتخب عہدیداروں، اور متعدد قونصل جنرلز شریک ہوئے۔ ممتاز شخصیات کانگریس مین آل گرین، چیف پیٹرن سید جاوید انور، سی ای او پاک فوڈز تنویر احمد، چیف کوآرڈینیٹر محمد سعید شیخ، آئی ایس جی ایچ کے صدر عمران غازی، اسماعیلی کمیونٹی کے صدر فیصل مومن، میئر سٹافورڈ، احمد الیاسین، امام وزیر علی، ایس سی ایچ کے جیمز پوسٹ نے بھی شرکت کی۔(تصویری جھلکیاں)


































Load/Hide Comments



