رنویر سنگھ اور کیارا ایڈوانی کی نئی فلم ’ڈان3‘ کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص
ممبئی: بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر فرحان اختر کی نئی فلم ’ڈان3‘ کیلئے 275 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر چاہتے ہیں کہ وہ فلم کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنائیں تاکہ اسے عالمی طور پر پیش کیا جاسکے۔275 کروڑ کے ساتھ نئی فلم ڈان سیریز کی سب سے مہنگی فلم بن جائے گی اور یہ فرحان اختر کے کیریئر کی بھی مہنگی ترین فلم ثابت ہوگی۔’ڈان3‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ کیارا ایڈوانی ایکشن میں نظر آئیں گی اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اگست میں ہوگا۔واضح رہے کہ اس بجٹ میں تشہیری مہم کی رقم شامل نہیں ہے اور وہ ملا کر بجٹ تین سو کروڑ سے آگے بڑھ جائے گا۔
Load/Hide Comments