بنگلا دیشی حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے طلبہ نے اپنی سیاسی جماعت لانچ کردی

بنگلا دیشی حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے طلبہ نے اپنی سیاسی جماعت لانچ کردی

بنگلا دیش میں گزشتہ سال حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے طلبہ نے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس جماعت میں اگست میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کرنے والے طالبعلم رہنما شامل ہیں۔جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے سامنے اس نئی جماعت، “نیشنل سٹیزن پارٹی” یا “نئی جاتیہ شہری پارٹی” کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں افراد نے بنگلادیشی پرچم پر مشتمل سبز اور سرخ رنگ کے نشانات پہن کر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں