چیمپیئینز ٹرافی، میدان میں گُھسنے والے تماشائی پر مقدمہ درج کر لیا گیا

چیمپیئینز ٹرافی، میدان میں گُھسنے والے تماشائی پر مقدمہ درج کر لیا گیا

راولپنڈی:چیمپیئینز ٹرافی میں بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان پر گُھسنے والے تماشائی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے بنگلادیش اور نیوزی لیںڈ کے درمیان میچ میں کیوی بیٹر راچن رویندرا اور ٹام لیتھم سے گلے ملا تھا۔
عبدالقیوم نامی تماشائی کا تعلق فتح جنگ اٹک سے ہے، جس پر تھانہ نیوٹاون پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
عبدالقیوم ایک ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر میرا بخش انکلوژر میں میچ دیکھ رہا تھا جس کے بعد یاسرعرفات انکلوژر میں پہنچا اور درمیانی راستے سے جنگلہ کراس کرکے میدان میں داخل ہوا۔
گراؤنڈ پر موجود سیکیورٹی اہلکار پکڑنے کی کوشش کرتے رہے لیکن تماشائی کھلاڑیوں سے ملنے میں کامیاب رہا۔
دوسری جانب، پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں