امریکا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال، رکاوٹ کی وجوہات سامنے نہ آسکیں

امریکا بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال ہوگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں، اس حوالے سے ہوم لینڈ سکیورٹی اور ایف بی آئی بھی تحقیقات میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات بندہوئی تھی جس کے باعث صارفین شدید متاثر ہوئے تھے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے اہلکار نے کسی قسم کے سائبر حملے کا امکان مسترد کردیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں