9 مارچ کو منعقد ہونے والی ہیوسٹن افطار میں شرکت کیلے رجسٹریشن 24 فروری کو شام 6 بجے شروع ہوگی: سعید شیخ

9 مارچ کو منعقد ہونے والی ہیوسٹن افطار میں شرکت کیلے رجسٹریشن 24 فروری کو شام 6 بجے شروع ہوگی: سعید شیخ

ہیوسٹن(خصوصی رپورٹ)ھیوسٹن کے معروف بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں 9 مارچ کو منعقد ہونے والی ھیوسٹن افطار میں شرکت کیلے رجسٹریشن 24 فروری کو شام 6 بجے شروع ہوگی۔مسلم کمیونٹی کے اتحاد اور بین الا مذاہب ہم آہنگی کی شاندار مثال قائم کرنے والی 26 ویں سالانہ ھیوسٹن افطار ہیوسٹن سسٹر سٹی ایسوسی ایشنز ، اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن ، عرب کمیونٹی ، بوہرا جماعت اور اسماعیلی کونسل سمیت 50 سے زائد کمیونٹی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد ہوگی۔ھیوسٹن افطار کی تقریب میں مئیر ھیوسٹن جان وٹ مائیر مہمان خصوصی ہونگے جبکہ افطار میں اراکین کانگریس اور اعلی سرکاری حکام سمیت متعدد ممالک کے سفارت کار بھی شرکت کریں گے۔ھیوسٹن افطار کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلے افطار کمیٹی کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کوآرڈینیٹر سعید شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف انٹرنیشنل افیٗرز آف میئر آفس جیجی لی ، اور دیگر اراکین بشمول افطار ڈنر کیلے گراں قدر تعاون کرنے والی مخئیر خاتون ڈاکٹر یاسمین ،مریم خان ،ڈاکٹر حنا اعظم ،لائنز کلب ھیوسٹن کی سربراہ سحر خورشید اور سسٹر سٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں سعید شیخ نے افطار ڈنر کے کامیاب انعقاد کیلے کلیدی مالی تعاون کرنے پر ممتاز بزنس مین سید جاوید انور ،تنویر احمد اور انتظامی کمیٹی میں شامل تنظیموں سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید شیخ نے کہا کہ ھیوسٹن افطار کیٗ تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور تمام اشتراکی تنظیموں اور انتظامی کمیٹی کے ارکان کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ افطار میں شرکت کا اندراج کرانے کیلے رجسٹریشن کا عمل 24 فروری کو شام 6. بجے شروع ہوگا اور اندراج کرانے والوں کو بذریعہ ای میل بار کوڈ کے حامل ٹکٹس موصول ہونگےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انتظامی کمیٹی کی رکن مریم خان کا کہنا تھا کہ 24 فروری کو رجسٹریشن کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے شام 6 بجے منعقد ہوگا اور پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر لوگ اپنی شرکت کو یقینی بنا سکیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انتظامی کمیٹی کی رکن سحر خورشید کا کہنا تھا ہر سال کی طرح اس سال بھی ھیوسٹن افطار منظم انداز میں منعقد ہوگی جس میں 2 ہزار سے زائد افراد کی میزبانی کی جائے گی۔(بشکریہ کامران جیلانی)

اپنا تبصرہ بھیجیں