ہیوسٹن میں ممتاز پاکستانی امریکی پروموٹر ریحان صدیقی کی جانب سے گلوکار عاصم اظہر اور میوزیکل بینڈ Aur کے نئے گانے تم کی ریلیز کے حوالے سے خصوصی تقریب

ہیوسٹن(خصوصی رپورٹ)امریکہ سمیت دنیا بھر میں چوٹی کے گلوکاروں کے کانسرٹ کا اہتمام اور ان کی تشہیر کرنے والی معروف کمپنی لائیو نیشن کے زیر اہتمام 5 فروری کو ہیوسٹن میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور میوزیکل بینڈ Aur اپنی آواز کا جادو جگائیں گےعاصم اظہر اور میوزیکل بینڈ Aur پہلے پاکستانی فنکار ہیں جو نامور گلوکاروں کے کانسرٹ کا انعقاد کرنے والے تاریخی کانسرٹ ہال ہاؤس آف بلیوز میں جلوہ گر ہونگے۔ہیوسٹن میں ممتاز پاکستانی امریکی پروموٹر ریحان صدیقی کی جانب سے گلوکار عاصم اظہر اور میوزیکل بینڈ Aur کے نئے گانے تم کی ریلیز کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں گلوکار عاصم اظہر اور میوزیکل بینڈ Aurکے کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکاروں احد خان،اسامہ علی اور انور نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی گلوکاروں کا کہنا تھا کہ ہمارے اس بین الاقوامی دورے کا مقصدق اپنے کلچر کو جدت پسندی سے ہم آہنگ کرکے فروغ دینا ہے اور میوزک کے میدان میں دیگر نوجوان ٹیلنٹ کیلئےمشعل راہ بننا ہے۔