ہیوسٹن میں امریکہ کے سب سے بڑے افطارڈنرکی تیاریاں شروع

ہیوسٹن میں امریکہ کے سب سے بڑے افطارڈنرکی تیاریاں شروع

ہیوسٹن میں امریکہ کے سب سے بڑے افطارڈنرکی تیاریاں شروع
ہیوسٹن(خصوصی رپورٹ)مسلم کمیونٹی کی یکجہتی اور بین المزاہب ہم آہنگی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی امریکہ کے سب سے بڑے افطار ڈنر کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ۔میئر آف ہیوسٹن کی میزبانی میں ہیوسٹن سسٹر سٹی ایسوسی ایشنز ، اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن ، عرب کمیونٹی ، بوہرا جماعت اور اسماعیلی کونسل سمیت 50 سے زائد کمیونٹی تنظیموں کے اشتراک سے ، 26 واں سالانہ ہیوسٹن افطار ڈنر 9 مارچ کو بے یو ایونٹ سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں 2 ہزار سے زائد افراد کی میزبانی کی جائے گی ۔افطار ڈنر میں شرکت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 24 فروری سے ہوگا ۔ انتظامی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے ، ہیوسٹن افطار کے کووآرڈینیٹر سعید شیخ نے بتایا کہ میئر آف ہیوسٹن کی میزبانی میں سسٹر سٹیز بشمول ابو ظہبی ، بسرا ، باکو ، استنبول اور کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشنز کے علاوہ عرب کمیونٹی ، اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن، بوہرا جماعت اور اسماعیلی کونسل سمیت 50 سے زائد کمیونٹی تنظیموں کے اشتراک سے سالانہ ہیوسٹن افطار ڈنر ، اس سال 9 مارچ کو ہیوسٹن کے بے یو سٹی ایونٹ سنٹر میں منعقد کیا جائیگا ۔اجلاس میں ہیوسٹن سٹی کونسل ممبر ایٹ لارج لیٹیشیا پلمر ، چیف انٹرنیشنل افیئرز آف میئر آفس جیجی لی سمیت مختلف کمیونٹیز کے نمائند گان اور رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ہیوسٹن افطار ڈنر کے کووآرڈینیٹر اور کراچی ہیوسٹن سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے سربراہ سعید شیخ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ،افطار ڈنر کی مالی معاونت پر ممتاز بزنس ٹائیکون سید جاوید انور اور تنویر احمد سمیت تمام کولیبوریٹنگ پارٹنرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیوسٹن افطار ڈنر کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ہیوسٹن سٹی کونسل ممبر ایٹ لارج اور ریاست ٹیکساس کی واحد مسلم کونسل ممبر لٹیشیا پلمرنے میڈیاسے گفتگو کرتے یوئے کہا کہ ہیوسٹن میئر آفس، مسلم کمیونٹی کے اس شاندار افطار ڈنر کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا ۔ اجلاس کے موقع پر چیف انٹرنیشنل افیٗرز آف میئر آفس جیجی لی نےمیڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہیوسٹن افطار ہمارے شہر کیلئے ایک اعزاز ہے جس کی کامیابی اور تعاون کیلئے وہ ہمہ وقت تیار ہیں ۔ اجلاس میں شریک دیگر شرکا نے میڈیا کو بتایا کے گزشتہ 25 سال کی طرح اس سال بھی ہیوسٹن افطار ڈنر ، تمام مسلم امہ کی یکجہتی اور اسلام کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ،26ویںسالانہ ہیوسٹن افطار میں شرکت کرنے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 24فروری سے کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں