آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی، ایونٹ 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوگا

پشاور:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوگا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری کھیل داؤد خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی ضروری ہے، ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پشاور یونیوسٹی میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
سیکریٹری کھیل نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت کام کیا۔
پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نعیم قاضی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد عالمی کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کا اہم اقدام ہے، ٹرافی کے انعقاد سے یوتھ کی حوصلہ افزائی ہوگی، ہم کامیاب چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پر امید ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ کراچی میں دفاعی چیمپیئن پاکستان اور ںیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ مقامی وقت کے مطابق میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔