سچن ٹنڈولکر کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کیلئے کوہلی کے پاس تاریخی موقع

نئی دہلی:بھارت اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس اپنے ہم وطن اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا تاریخی موقع آگیا۔
انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں ویرات کوہلی بھارت میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کا 14 ہزار رنز کے ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، جو انہوں نے 19 سال قبل بنایا تھا۔
فروری 2006 میں، لیجنڈری سچن ٹنڈولکر نے پشاور میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران اپنی 350 ویں ون ڈے اننگز میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا تاہم اس میچ میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
کوہلی، فی الحال، 50 سنچریوں اور 72 نصف سنچریوں کے ساتھ 283 ون ڈے اننگز میں 58.18 کی اوسط اور 93.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 13906 رنز بنا چکے ہیں۔
Load/Hide Comments