غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ، مزید 107فلسطینی شہید
غزہ :غزہ میں اسرائیل کے رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں پر حملے جاری ہیں ، صیہونی بمباری سے مزید 107 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 145 زخمی ہوئے ہیں ۔غزہ پر اسرائیلی مظالم کی داستان طویل ہوتی جارہی ہے ، النصر ہسپتال غیر فعال ہونے سے 8مریض انتقال کر گئے ، حملوں میں اب تک شہید ہونیوالے افراد کی تعداد 29ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 69 ہزار زخمی ہیں ۔دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی فوج پر حماس کے حملوں سے کئی صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔غزہ میں انسانی بحران سنگین ہوتا جارہا ہے ، خوراک کے عالمی ادارے نے شمالی غزہ میں موجود بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کے لیے خوراک کی فراہمی روک دی ہے، یہ ان حالات میں کیا گیا ہے جب شمالی غزہ میں بچوں کے بھوک سے مرنے کی رپورٹس اقوام متحدہ کے ادارے ہی دے رہیں اور اسرائیل نے شمالی غزہ میں امدادی اشیاء روک رکھی ہے۔