دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،شہباز شریف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع لکی مروت، ضلع کرک اور ضلع خیبر میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں