اسرائیل غزہ میں بھوک کوبطور ہتھیاراستعمال کرنے لگا، بمباری سے مزید 70 افرادشہید
غزہ :صیہونی فوج کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، امدادی ٹرکوں پر خوراک لینے کیلئے آنیوالے فلسطینیوں کو بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بناڈالا۔عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزوایدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 70 افراد شہید ہوگئے جبکہ بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ایجنسی نے مزید کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 شہدا کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ اسرائیلی بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الھویٰ کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد 16 شہدا کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئیں۔
Load/Hide Comments