ہیوسٹن میمن ایسوسی ایشن کی فنڈ ریزنگ تقریب ،علی شیخانی سمیت مقتدر افراد کی شرکت

ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی)ہیوسٹن میمن ایسوسی ایشن کی جانب سے خوبصورت اور وسیع گولڈن ٹری بینکویٹ ہال میں فنڈریزنگ عشائیہ منعقد کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر شبیر ہارون نے میمن ایسوسی ایشن کی دنیا بھر میں اور خصوصی طور پر پاکستان میں مستحق افراد کیلئے میمن ایسوسی ایشن کی خدمات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور مستقبل کا لائحہ عمل پیش کیا اس موقع پر ہیوسٹن میں کمیونٹی کے مقتدرافراد اور ایسوسی ایشنز نے فنڈ ریزنگ میں بھرپور حصہ لیا،فورٹ بینڈ کائونٹی کےنو منتخب کانسٹیبل علی شیخانی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ہیوسٹن میمن ایسوسی ایشنز اورآل پاکستان میمن فیڈریشن کی کوششوں کو سراہا۔
Load/Hide Comments