شوبز کیریئر کے 55 برس مکمل، امیتابھ بچن نے دلچسپ تصویر شیئر کردی

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے شوبز کیریئر کے 55 برس مکمل ہونے پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں مصنوعی ذہانت سے بنائی ہوئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی ایک آنکھ پر فلم کیمرے کا لینس لگا ہوا ہے۔پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ سینما کی دنیا میں حیرت کے 55 برس ہوگئے اور اے آئی نے ان کی ترجمانی کی ہے۔امیتابھ بچن کی پوسٹ لگتے ہی وائرل ہوگئی اور شوبز شخصیات سمیت مداح ان کو 55 برس مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار اپنی نئی فلم ’کالکی 2898‘ میں نظر آئیں گے جس میں ان کے ساتھ پرابھاس، کمل ہاسن، دیپیکا پڈوکون اور دیشا پاٹانی شامل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں