عامر خان کی نئی فلم ’لاہور1947‘ کیلئے بڑی رکاوٹ آگئی، ڈائریکٹر کو دو برس قید
ممبئی: بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی کو بینک فراڈ کیس میں دو برس کی قید مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جام نگر کی ایک کورٹ نے ڈائریکٹر کو دو برس کی سزا کے ساتھ مطلوبہ رقم سے دو گنا رقم مدعی کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔راج کمار سنتوشی نے اشوک لال نامی شخص سے 2015 میں ایک کروڑ قرضہ لیا تھا اور 2016 میں اسے دس لاکھ کے دس چیک دیئے جو باؤنس ہوگئے۔اشوک لال نے ڈائریکٹر سے رابطہ کی متعدد کوششوں کے بعد عدالت میں کیس دائر کردیا جس کا فیصلہ اب سامنے آیا ہے۔دوسری طرف راج کمار سنتوشی اپنی نئی فلم ’لاہور 1947‘ کی شوٹنگ کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں مرکزی کردار سنی دیول اور پریتی زنٹا کریں گی جبکہ عامر خان اس میں خصوصی جھلک دیں گے۔
Load/Hide Comments