بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اہلخانہ کیلئے بُری خبر
مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور کردیا۔
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش اور پھر بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا ہاتھوں 1-3 سے بدترین شکست پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ حکام بھڑک اُٹھے ہیں اور مبینہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے فیملیز کو ٹور پر ساتھ لیجانے کے معاملے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا ہے۔
کرکٹرز کو بیرون ملک دوروں پر اہلخانہ کو ساتھ نہ لے جانے کا آپشن ممبئی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے جس میں سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما سمیت دیگر بورڈ اراکین موجود تھے۔
بھارتی بورڈ پرانے اصول کو دوبارہ متعارف کروانا چاہتا ہے، جسے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ختم کردیا گیا تھا، جس کے تحت کھلاڑیوں کے ہمراہ اہلخانہ اور گرل فرینڈز سمیت کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
بورڈ حکام کا خیال ہے کہ دورے کے دوران بیویوں اور اہلخانہ کے کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، بارڈر-گواسکر ٹرافی سیریز کے دوران کئی کرکٹرز اہلخانہ کیساتھ دورہ آسٹریلیا پر موجود تھے۔
نئے اصولوں کے تحت اب 45 دن تک ہونے والے بیرون ملک ٹور کے دوران کھلاڑی کی اہلیہ اور اہلخانہ محض 14 روز قیام کر سکتے ہیں جبکہ چھوٹی سیریز اور دوروں پر یہ قیام محض 7 دن رہ جائے گا۔
اسکے علاوہ بھارتی بورڈ نے ایک اصول یہ بھی بنایا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو دورے کے دوران الگ سفر کی اجازت نہیں ہوگی، پچھلے کچھ سالوں سے کچھ ہندوستانی کھلاڑی ٹیم بس کے بجائے الگ سفر کرتے رہے ہیں اہم اب پلئیرز صرف ٹیم بس میں سفر کریں گے، کوئی کھلاڑی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، اسے الگ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔