امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک اور جگہ آگ بھڑک گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک اور جگہ آگ بھڑک گئی

کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک اور آگ بھڑک اٹھی۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر دور ونچورا کاؤنٹی میں جھاڑیوں میں لگی آگ پھیل گئی۔ آگ سے چند گھنٹوں میں پانچ ایکڑ کا رقبہ جل گیا۔
فائرفائٹرز آگ پرقابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے، کاؤنٹی حکام کےمطابق تیز ہوا کے باعث آگ تیزرفتاری سے پھیل رہی ہے۔ونچورا کاؤنٹی لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر دور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں